پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردوں کے حملے میں چھے سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بدھ کی صبح زیارت کے علاقے سنجاوی میں نیم فوجی دستے لیویز کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔
اس حملے میں چوکی میں موجود تمام چھے لیویز اہلکار مارے گئے۔ دہشت گرد جائے واقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
صوبہ بلوچستان کافی عرصے سے بدامنی کا شکار ہے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں عام شہری اور سیکورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔