ترکیشاممشرق وسطییورپ

ترکی نے تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کے لئے شام میں آپریٹنگ رومز قائم کئے ہیں

سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندےبشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام کے شمال میں ترکی نے تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کے لئے آپریٹنگ رومز قائم کئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں شامی نمائندے نے کہا کہ ادلب میں ترکی آشکارا طور پر دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے، اس نے کہا کہ شام کے شمال میں ترکی نے دہشت گردوں پر نگرانی رکھنے والے مراکز کو تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کے لئے آپریٹنگ رومزمیں تبدیل کردیا ہے۔بشار الجعفری نے کہا کہ ادلب شامی سرزمین کا حصہ ہے اور شام اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہا ہے کسی دوسرے کی سرزمین پر نہیں۔ بشار الجعفری نے کہا کہ ترکی کے جو فوجی بمباری میں ہلاک ہوئے ہیں وہ در حقیقت دہشت گردوں کے ساتھ تھے کیونکہ بمباری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی وہاں ترک فوجی کیا کررہے تھے؟ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ترک فوج شام کی سرزمین پر دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہی ہے اور ہم ترکی کے شامی فوج پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور ہم ترکی کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button