اسرائیلی ذرائع کے مطابق تل ابیب پر میزائل حملے کے نتیجے میں 7 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے شمالی علاقے ہاشارون میں غزہ سے فائر کئے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں 7صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق غزہ پٹی سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں 7 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
میزائلی حملے کے بعد تل ابیب میں خطرے کی گھنٹی بجائی گئی۔
تل ابیب پر میزائلی حملہ ایسے میں کیا گیا جب غاصب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پر کئی بار حملے کئے جن میں کئی فلسطینی شہید و زخمی ہوئے۔