عراقمشرق وسطی

حزب اللہ عراق کا امریکی فوج کے خلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق حزب اللہ عراق کے خصوصی بریگیڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی فوج کے مقابلے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
حزب اللہ عراق کے میزائل یونٹ نے بھی اپنے علیحدہ بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ہمارے میزائل دشمنوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
حزب اللہ عراق نے واضح کیا ہے کہ پیٹریاٹ سمیت کوئی بھی میزائل ڈیفینس سسٹم ہمارے میزائلوں کو روکنے اور منحرف کرنے کی توانائی نہیں رکھتا۔
بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے میں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا ہے۔
عراقی پارلیمینٹ نے بھی ایک قرارداد پاس کرکے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔عراقی عوام نے جمعے کے روز دارالحکومت بغداد سمیت پورے ملک میں ملین مارچ کرکے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلاف کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button