عراقی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے مشرقی صوبے دیالہ میں ایک نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
حشدالشعبی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مار گرایا جانے والا ڈرون طیارہ عراقی سیکورٹی فورس کے خلاف حملہ کرنا چاہتا تھا۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بدھ کو بھی ایک ڈرون طیارے کو نشانہ بنانے کی خبر دی تھی۔پچھلے چند ہفتے کے دوران عراق کی عوامی رضاکار فورس کی چھاؤنیوں اور اسلحہ خانوں کو کئی بار حملوں کا نشانا بنایا جا چکا ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس نے کہا ہے کہ ان حملوں میں امریکہ اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے اور ایسے واقعات کی تکرار کی صورت میں اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔