مہر خبررساں ایجنسی نے الغد پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے موصل کے مشرق میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جس میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
حشد الشعبی کے کمانڈر علاء الوحیلی نے کہا ہے کہ اس آپریشن میں عوام اور سکیورٹی دستوں نے باہمی تعاون کے ساتھ دہشت گردوں پر کاڑی ضرب وارد کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور بعض کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ اس نے کہا کہ وہابید ہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔