ایشیاپاکستان

حکومت ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ: اپوزیشن

پاکستان کی حزب مخالف کی جماعتوں نے عمران خان کی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا بھر میں جا کر ملک کو کرپٹ ثابت کر رہے ہیں، ان کی حکومت ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے، ہمیں عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں، عمران خان ہمیشہ پر تشدد اور گالی گلوچ کی بات کرتے ہیں، وہ ایک فاشسٹ اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے اقتدار کے آگے کوئی آواز نہ اٹھاسکے۔

پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے اتنی نالائق اور نااہل حکومت پوری زندگی میں نہیں دیکھی جو کوئی کام نہیں کررہی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیب حکومت کے دباؤ میں کام کررہا ہے اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن پوری اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے گی، ہم گرینڈ الائنس کی طرف نہیں جا رہے بلکہ ایشوز کی سیاست کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button