فلسطینمشرق وسطی

فلسطینی نوجوانوں کی صیہونیت مخالف کارروائی

فلسطین کی استقامتی فورس کے نوجوانوں نے صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیتوں کے جواب میں ایک تازہ ترین استقامتی کارروائی کے دوران صیہونی فوج کی ایک گشتی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صیہونی انتہا پسندوں نے غرب اردن میں اپنے حملے تیس فیصد تک تیز کر دیئے ہیں۔

فلسطین کی استقامتی فورس کے نوجوانوں نے غرب اردن کے شہر جنین کے جنوب میں صیہونی کالونی یعبد کے قریب اسرائیلی فوج کے گشتی دستے کی ایک گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے-

اس حملے میں صیہونی فوجیوں کی گآڑی میں آگ لگ گئی اور تباہ ہو گئی جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں میں شدید جھرپ ہوئی-

صیہونی فوجیوں نے یعبد شاہراہ پررکاوٹیں کھڑی کر کے فلسطینیوں کی تلاشی لی- اس درمیان العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ غرب اردن کے شہر نابلس میں حضرت یوسف پیغمبر کے حرم میں صیہونی انتہا پسندوں کے حملے کے بعد صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی صحافی اور ایک امدادی کارکن کو زخمی کر دیا-

ادھر غرب اردن کے ہی شہر بیت لحم میں فلسطینی طلبا کے مظاہرے پر صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے دسیوں طلبا کو زخمی کر دیا- صیہونی فوجیوں نے مظاہرے میں شریک فلسطینی طلبا کو منتشر کرنے کے لئے ان پر آنسوگیس کے گولے بھی داغے-

دریں اثنا تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں صیہونی انتہا پسندوں نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے حملے تیس فیصد تک تیز کر دیئے تھے-

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل دس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں انتہا پسند صیہونیوں نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر تین سو بار حملے کئے جبکہ دو ہزار سترہ میں ان حملوں کی تعداد دو سو تھی-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں کے یہ حملے زیادہ تر رات کی تاریکی میں انجام پاتے تھے جن کے دوران وہ فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دیتے تھے-

صیہونی انتہا پسندوں کے حملوں کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت آئی ہے جب گذشتہ برس صیہونی فوج نے تین سو بارہ فلسطینیوں کو شہید اور چھبیس ہزار سے زائد دیگر کو زخمی کیا ہے-

فلسطینیوں کا واپسی مارچ گذشتہ برس تیس مارچ سے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر شروع ہوا تھا جو بدستور جاری ہے اور غزہ کے فلسطینی ہر ہفتے جمعے کو پر امن واپسی مارچ نکالتے ہیں لیکن صیہونی فوج فلسطینیوں کے پرامن مارچ کو خاک و خون میں تبدیل کر دیتی ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button