عراق کے صدر برہم صالح نے تیونس میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر غلبہ عراق کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر برہم صالح نے تیونس میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر غلبہ عراق کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک وہابی تکفیریوں کے خطرے سے محفوظ نہیں ہے۔ برہم صالح نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں پر غلبہ عراقی قوم، حکومت اور فوجی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ برہم صالح نے کہا کہ تمام ممالک کو وہابی دہشت گردی کا خطرہ ہے اور اس خطرے کو مشترکہ تعاون سے دور کیا جاسکتا ہے۔