ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی کا دفاع کرنے والوں کے مقابلے میں دشمنوں کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے اپنے ایک بیان میں آمد نیوز نامی دشمن میڈیا کے سرغنہ کوگرفتار کرنے میں سپاہ پاسداران کے انٹلیجینس شعبے کے پیشہ ورانہ اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران کے جیالوں کی یہ حیرت انگیز اور پیشہ ورانہ کارروائی دشمن کی خفیہ ایجنسیوں خاص طور پرامریکا اور صیہونی حکومت کے جاسوسی کے اداروں کے مقابلے میں ایران کے انٹیجلیجنس اداروں کی طاقت و عظمت کو ظاہرکرتی ہے – انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اس کامیاب کارروائی نے اسلامی نظام کے دشمنوں پر خوف وہراس طاری اور ایران کے عوام کا سر فخر سے اور اونچا کردیا ہے ۔