ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے افغانستان، تاجیکستان، پاکستان،ہندوستان، آذربائیجان، ترکمنستان، ارمنستان، ترکی، قزاقستان، قرقیزستان، عراق اور ازبکستان کے سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں نئے ہجری شمسی سال اور عیدنوروز کی مبارک باد پیش کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ان پیغامات میں امید ظاہر کی ہے کہ علاقے کے ان ملکوں کی حکومتیں موسم بہار کی آمد پر علاقے کے عوام میں امن و یکجہتی اور رفاہ و آسائش نیز ترقی کے زیادہ سے زیادہ اسباب فراہم کریں گی۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں اسی طرح علاقے کے ملکوں کے عوام کے لئے صحت و سلامتی اور خوش حالی کی آرزو کی۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی نوروز کا جشن اور تہوار، دنیا کے بارہ ملکوں میں منایا جاتا ہے اور ان میں سے بیشتر ممالک میں اس دن چھٹی ہوتی ہے۔