ایرانمشرق وسطییورپ

دہشت گردوں کی نابودی میں مغرب کا کوئی کردار نہیں ، صدر حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردوں کی سرکوبی میں مغربی طاقتوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو عراقی دارالحکومت بغداد میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں مغربی طاقتوں کا کوئی رول نہیں رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں نے صرف اپنے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نمائشی کارروائیاں انجام دی ہیں-

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو لانے کے تعلق سے تسلط پسند طاقتوں کے مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ملکوں اور اقوام اور اسی طرح قبائل اور مذاہب کے درمیان گہری خلیج اور اختلاف و تفرقہ پیدا کرنا، علاقے میں اپنی ناجائز موجودگی کا جواز فراہم کرنا، شام اور عراق سمیت علاقے کے دیگر ملکوں میں تباہی و بربادی کا سامان فراہم کرنا، خود کو نجات دہندہ کے طور پر متعارف کرانا اور سرانجام دین اسلام کو ایک تشدد پسند مذہب بنا کر پیش کرنا تسلط پسند طاقتوں کے جملہ مقاصد تھے-

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ علاقے کے تمام دشوار اور سخت حالات میں ایران اور عراق کے عوام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے-

انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران عراقی عوام کے ساتھ کھڑا تھا- صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ عراق اور شام کے عوام علاقے کی ہوشیار قوموں نے سامراجی طاقتوں کی سبھی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کی مسلم اقوام دنیا کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہی ہیں کہ دہشت گرد عناصر مسلمان نہیں ہیں اور اسلام مخالف پروپیگنڈوں کے برخلاف اسلام، انصاف ، رحمت اور تمام اقوام و مذاہب کے ساتھ مل جل کر رہنے والا اور پرامن بقائے باہمی والا دین ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے کی مسلمان اور متدین اقوام دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس فتنے کے خلاف جنگ کرتی رہیں گی، کہا کہ خطے کو اس وقت ایک عظیم طاقت میں تبدیل کرنے کے لئے مضبوط اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے-

انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتیں اس علاقے کی سیکورٹی کی ضمانت کا دعوی صرف اسی وقت تک کریں گی جب تک خطے میں تیل ہے اور جب تک وہ تیل کے ذخائر کو لوٹ نہیں لیتیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بغداد میں اپنے قیام کے دوران عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض سے بھی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عراق میں امن و استحکام کی برقراری میں الحشد الشعبی کے شاندار اور قابل فخر کارناموں کی قدردانی کی-

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور عراق میں مراجع کرام کی موجودگی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ نیز سامراج کی سازشوں کے خلاف ان کے فتوؤں کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ عراقی عوام کی مجاہدت اور فداکاریاں مسلمانوں اور عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہیں-

انہوں نے اربعین حسینی کے موقع پر عراق میں دسیوں لاکھ زائرین کی موجودگی کو اہلبیت اطہار علیھم السلام سے عراق اور ایران کی اقوام کی محبت و عقیدت کا مظہر قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن و خوشحالی کے لئے دونوں ملکوں کے عوام کے اہداف پورے ہوں گے-

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور عراق کے عوام اور حکومتوں کے تعلقات کو علاقے اور دنیا میں مثالی اور ممتاز بتایا اور کہا کہ یہ جو ایک سال کے اندر عراق اور ایران کے دسیوں لاکھ عوام ایک دوسرے کے ملکوں کا سفر کرتے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کے تاریخی اور ثقافتی رشتے بہت ہی گہرے ہیں-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button