شاممشرق وسطی

دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں دو شامی بچے جاں بحق

شام کے شمالی شہر حلب پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں بارہ افراد جاں و زخمی ہو گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق دہشت گردوں نے حلب کے علاقوں الحمدانیہ اور سیف الدولہ پر راکٹ باری کی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور دس عام شہری زخمی ہو گئے۔
دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں متعدد گاڑیوں اور مکانات کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔
شامی فوج کے ہاتھوں پے در پے شکست کے بعد دہشت گردوں نے رہائشی علاقوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
شامی حکومت کے زیر قبضہ رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں بے گناہ بچوں اور عورتوں سمیت ہزارو افراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button