امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

رہبر انقلاب اسلامی کا بیان، دشمن، اسلامی انقلاب کی بنیادوں کو نشانہ بنانے کے درپے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دشمن، انقلاب اسلامی کی بنیاد پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں فرمایا کہ دشمن مسلسل انقلاب کے مؤثر عناصر کی شناخت کرنے کی کوشش میں مصروف ہے تاکہ اسے نقصان پہنچا سکے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں میں سے ایک مذہبی تعلیمی مرکز یعنی دینی مدارس اور حوزہ علمیہ ہے جسے دشمن نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

پیر کے روز ایران کے اعلی مذہبی تعلیمی مرکز کی اکیڈمک کونسل کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد، قوانین اسلامی پر مبنی جمہوری نظام کو تشکیل دینا تھا۔

در ایں اثنا ایک اور پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک کو ماضی کی بہ نسبت اس وقت زیادہ جاں نثار نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے طلبا کی اسلامی تنظیموں کی یونین کی تاسیس کی 30ویں سالگرہ کے موقع یہ پیغام ارسال فرمایا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ اس وقت ملک کو پہلے سے زیادہ جاں نثار اور مذہبی قوانین پر کاربند نوجوانوں کی زیادہ ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button