عربمشرق وسطی

سعودی اتحاد کے ذریعے امریکی ہتھیار القاعدہ کے لئے

سعودی عرب اور اس کے اتحادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) امریکی ساختہ ہتھیاروں کو مبینہ طور پرالقاعدہ کو فراہم کر رہے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای مبینہ طور پر امریکی ساختہ ہتھیاروں کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپس اور سلفی ملیشیا کو منتقل کررہا ہے، جس کے کمانڈر ایک مرتبہ یمن میں داعش کی برانچ کے لیے کام کرچکے ہیں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات فوجی اتحاد کے طور پر 2015ء میں یمن جنگ میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے، جس کا مقصد سعودی نواز صدرعبدربہ منصور ہادی کی حکومت کی بحالی کی کوشش کرنا تھا۔ منصور ہادی کے حمایتیوں اور حوثیوں کے وفاداروں کے درمیان خانہ جنگی کے بعد سعودی اتحاد، عبدربہ منصور ہادی کی حکومت کی بحالی چاہتا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ رپورٹس کی روشنی میں یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ امریکی اور سعودی حکام دونوں ہی منافقانہ طرزعمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button