ایشیا

سعودی جیلوں میں قید روہنگیا مسلمانوں کی بھوک ہڑتال

سعودی جیلوں میں بند میانمار سے تعلق رکھنے والےسیکڑوں روہنگیا مسلمانوں نے جیلوں کی خراب صورتحال اور جیل انتظامیہ کے غیر انسانی سلوک اور اقدامات کے خلاف بھوک ہڑتال کردی ہے۔

میانمار سے تعلق رکھنے والے چھے سو پچاس روہنگیا مسلمان سعودی عرب کے شہر جدہ کی جیلوں میں بند ہیں اور انتہائی ابتر صورتحال میں زندگی کے دن کاٹ رہے ہیں۔ ان قیدیوں نے اب جیل انتظامیہ کے غیر انسانی سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
جدہ کی جیلوں میں روہنگیا مسلمانوں کو جس طرح سے رکھا جارہا ہے وہ صورتحال اس قدر افسوس ناک ہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران بھی روہنگیا قیدیوں نے کئی بار بھوک ہڑتال کی تھی۔
جدہ کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے متعدد روہنگیائی قیدیوں کو تشویشناک حالات میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی جیلوں کے افسران اور اہلکار روہنگیا مسلمانوں کو ایذائیں دیتے ہیں اور ان کے لئے پینے کے پانی کی سپلائی بند کردیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button