![](https://islamidawat.com/wp-content/uploads/2019/09/4bskf2d18534781h76j_800C450-780x405.jpg)
یمن کی فوج اور عوامی رضار کارفورس نے سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کے ہوائی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کو بتایا کہ سعودی عرب کے نجران ہوائی اڈے پر بدر ایک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔
یمنی فوج نے سعودی عرب کے شہر عسیر میں بھی سعودی فوجی اڈے پر زلزال ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے گذشتہ مہینوں کے دوران اپنے ہی تیار کردہ میزائلوں سے روزانہ جارح سعودی اتحاد کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان جوابی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس درمیان امریکی ریاست میشیگن میں مقیم یمنی باشندوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کرکے یمن کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
میشیگن مظاہرے کے شرکا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وحشیانہ حملوں کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔ میشیگن میں مقیم یمنی باشندوں نے یمن پر متحدہ عرب امارات کے حملوں پراحتجاج کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر امارات کی ائیرلائئنس کو بائیکاٹ کرنے کی مہم بھی چلا رکھی ہے۔