شام کے صوبہ دیر الزور سے داعش دہشت گرد فرار کر گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور سے 5 ہزار داعش دہشت گرد فرات کے مشرقی ساحل کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کرد فوجیوں کی داعش کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور کردوں نے دیر الزور میں داعش کے قبضہ سے بہت سے علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بہت سے داعش دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔