genelاسلامایشیاپاکستان

شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں: شیعہ و سنی علماء

ملتان میں وحدت اُمت واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ و سنی علماء اور مقررین کا کہنا تھا کہ اتحاد امت کا سب سے بہترین نقطہ یہ ہے کہ اپنے اپنے عقائد پہ رہتے ہوئے ایک دوسرے کی باتوں کو سنیں اور اپنے قلب کو وسیع کریں تو وحدت قائم ہوسکتی ہے۔

وحدت امت و استحکامِ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ وحدت وقت کا تقاضا نہیں بلکہ قرآنی تقاضا ہے اور رسول اکرم(ص) کے وجود مبارک کی برکت ایسی ہے کہ پورے عالم میں ابتدائے خلقت سے آخر تک ایسا وجودِ بابرکت نہ دنیا میں آیا ہے اور نہ آئے گا۔

مخدوم حسن رضا مشہدی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ سے مکتب تشیع نے وحدت کے پرچم کو بلند رکھا ہے اور پیغام وحدت کو آنے والی نسلوں تک بھی پیچائیں گے، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں انہیں تکفیریت کے ذریعہ سے کوئی بھی الگ نہیں کرسکتا۔

دیگر شخصیات نے خطاب میں کہا کہ اتحاد امت کا سب بہترین نقطہ یہ ہے کہ اپنے اپنے عقائد پر کاربند رہتے ہوئے ایک دوسرے کی باتوں کو سنیں اور اپنے قلب کو وسیع کریں تو وحدت قائم ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button