فلسطینمشرق وسطی

صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں کے غزہ پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں کے غزہ پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس کے علاقہ میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے عسکری ونگ کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعہ کی صبح کو رفح شہر اور اس کے مشرقی علاقہ میں بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینیوں کے خلاف منگل سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 32 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button