فلسطینمشرق وسطی

عالمی برادری نتنیاہو کے ممکنہ اقدام کے خلاف سخت ردعمل دکھائے، فلسطینی وزیرخارجہ

فلسطینی انتظامیہ کے وزیرخارجہ نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ غرب اردن کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے اسرائیلی وزیراعظم کے ممکنہ اقدام کے خلاف سخت ردعمل کا مظاہرہ کرے۔

اسرائیلی وزیرا‏عظم نتنیاہو نے اس سے پہلے دعوی کیا تھا کہ اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات کے بعد وہ غرب اردن کے ایک حصے کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرلیں گے یا پھر اس پر اسرائیلی قوانین نافذ کردیں گے۔
فلسطینی انتظامیہ کے وزیرخارجہ ریاض مالکی نے منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ غرب اردن کے ایک حصے کو مقبوضہ سرزمین میں ضم کرنے کے بارے میں نتنیاہو کا وعدہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کا ایک ہتھکنڈہ تھا اور انہوں نے یہ بیان دے کر مقبوضہ علاقوں کی رائے عامہ کو حکومتی بدعنوانیوں اور اپنے خلاف عائد الزامات سے منحرف کرنے کی کوشش کی ہے۔
فلسطینی وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ایسا کوئی بھی معاہدہ تسلیم نہیں کرے گی جو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر منتج نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button