سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پارلیمنٹ میں استعفی پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے دفترسے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفٰی پارلیمنٹ میں پیش کریں گے تاکہ وہ اس بات پر غور کر سکے کہ نیا وزیراعظم کون ہو گا۔ ان کا کہناتھا کہ انہوں نے مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی کا بیان بڑے غور و فکر سے سنا ہے اور ان کے مطالبے کے جواب میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close