ایرانمشرق وسطی

علاقےکی خطرناک صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہندوستان کے ٹی وی چینل ٹایمز ناو timesnow کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی خطرناک صورتحال کی وجہ در اصل امریکہ کا متکبرانہ اور گستاخانہ رویہ ہے اس لئے کہ امریکہ، تمام امور اور حالات کو مغربی ایشیاء کے علاقے کے عوام کی نگاہ سے دیکھنے کے بجائے اپنی سوچ و فکر کے مطابق دیکھتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے کے عوام کی جانب سے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی بڑے پیمانے پر حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اب یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد دنیا کے مختلف ممالک اور علاقوں میں ان کی یاد میں تعزیتی پروگرام منعقد ہوئے۔

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے صرف دہشتگرد گروہ داعش، امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو خوش ہوئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button