فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا – جس سے اسپتال میں داخل کرادیا گیا – صیہونی حکومت کی فوج نے دعوی کیا کہ اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے اس فلسطینی نوجوان کو نشانہ بنایا جو سرحد حصارکے قریب جانے کی کوشش کررہا تھا۔ عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ خان یونس میں خوفناک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے – صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ڈرون طیاروں اور توپخانوں نے پچھلے ہفتے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں بارہ حملے کئے ہیں۔ صیہونی حکومت دسامبردوہزار سترہ سے مسلسل غزہ پر ہوائی حملے کر رہی ہے۔