انسانی حقوقفلسطینمشرق وسطی

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں کے اس محصور علاقے پر میزائل حملہ کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔

اس حملے کے نتیجے میں غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کی فضا میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے پرواز بھی کرتے رہے۔

ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ سے مقبوضہ جنوبی فلسطین پر کئے جانے والے راکٹ حلے کے جواب میں کیا گیا۔

حالیہ ہفتوں میں غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت میں تیزی آئی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت نے دسمبر دو ہزار سترہ سے غزہ پر جارحیت کا نیا دور شروع کیا ہے۔ یہ حملے جھوٹے بہانوں سے کئے جا رہے ہیں۔

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے نئے دور میں بھی اب تک ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ غاصب صیہونی حکومت نے اس علاقے کا سن دو ہزار چھے سے محاصرہ کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے کے لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے جن میں دواؤں کی قلت کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

اس بات کا اعلان فلسطین کے وزیر صحت نے بھی کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں دواؤں کے گودام بالکل خالی ہو چکے ہیں اور اسی بنا پر فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کو جان کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کو انسانی المیے کا سامنا ہے اور یہ علاقہ اب رہائش کے قابل ہی نہیں رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button