یورپ
فرانس میں یلوجیکٹ مظاہرے بدستور جاری
فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے بائیسویں ہفتے بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کیے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے لوگ سرمایہ دارانہ نظام اور صدر میکرون کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔
پیرس کے علاوہ بوردو، دیژون، کین اور مون پلے میں بھی ہزاروں لوگوں نے یلوجیکٹ مظاہرے میں حصہ لیا اور صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ دھرایا۔
فرانس میں سترہ نومبر سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا یلوجیکٹ مظاہرہ اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے جس کے دوران دس افراد ہلاک اور تین ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔