فلسطین کے مزاحمتی گروہ قدس بریگیڈ نے اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب سمیت تمام بڑے شہروں کی میزائلوں کی بارش کرنے کی دھمکی ہے ۔
العالم ٹی وی چینل کی جانب سے نشر کی گئی دستاویزی فلم میں قدس بریگیڈ کے مزاحمت کاروں نے صیہونی حکومت کو تل ابیب، نتانیا اور اس سے دور واقع شہروں تک مار کرنے والے میزائلوں سے حملے کی دھمکی دی ہے۔
قدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے العالم ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر سے گفتگو میں کہا کہ قدس بریگیڈ نے اپنے مزاحمت کاروں اور انجینئرز کی مدد سے یہ میزائل تیار کئے ہیں اور یہ میزائل تل ابیب، نتانیا اور اس سے دور واقع شہروں کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں ۔
ابو حمزہ نے بتایا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ قدس بریگیڈ کے اپنے اپنے اہداف کو دقیق نشانہ بنانے والے میزائل موجود ہیں اور صرف اللہ ہی ان کی طاقت، دھماکوں اور تباہی کی سطح سے آگاہ ہے۔
ابو حمزہ نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے کوئی بیوقوفی کی تو قدس بریگیڈ کے میزائل اسے حیران کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صیہونی حکومت کے شہروں اور قصبوں اور دہی علاقوں کو جہنم میں تبدیل کر دیں گے۔