فلسطینمشرق وسطی

فلسطین عوام صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے

الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ملائشیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ملائشیا کے حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطین عوام صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ملائشیا کی نائب وزير اعظم عزیزہ اسماعیل اور ملائشیا کے وزیر خارجہ محیی الدین یاسین کے ساتھ ملاقات میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جبر و تشدد کے بارے میں گفتگو کی۔ اسماعیل ہنیہ نے ملائشیائی حکام کے ساتھ ملاقات میں آوارہ وطن فلسطینیوں، بیت المقدس اور معاملہ قرن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم صدی معاملے کو کسی بھی صورت میں عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دےگی۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں معاملہ قرن کی رونمائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button