فلسطینمشرق وسطی

سینچری ڈیل کاحتمی انجام شکست ہے ، فلسطینی گروہوں کا اعلان

فلسطینی انتظامیہ اور جہادی فلسطینی گروہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکی اور صیہونی منصوبہ سینچری ڈیل کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے رام اللہ میں الفتح تنطیم کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کی ترجیحات پر زور دیا-

انہوں نے کہا کہ سنیچری ڈیل منصوبے کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سینچری ڈیل منصوبے کی سازش فلسطینی امنگوں کو نابود کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے-

فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت کا تیار کردہ سینچری ڈیل منصوبہ ہر حال میں ناکام ہو کر رہے گا-

اس درمیان فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے حماس رہنما محمود الزہار نے منامہ اقتصادی کانفرنس کو اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں کی حمایت قرار دیا ہے-

محمود الزہار نے کہا کہ منامہ اقتصادی کانفرنس عرب ملکوں خاص طور پر اردن کو رشوت دے کر فلسطین کے مسئلے کو ختم کرنے کے لئے ہو رہی ہے-

فلسطینی انتظامیہ کے وزیر خزانہ نے بھی کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کی تعمیر نو کے لئے بحرین کانفرنس کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انہیں ایک پائیدار صلح کی ضرورت ہے-

واضح رہے کہ پچیس اور چھبیس جون کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکی اور اسرائیلی منصوبے سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے پہلے مرحلے کے طور پر اقتصادی کانفرنس ہو رہی ہے-

بحرین کانفرنس کی دنیا کے م‍ختلف ملکوں نے مخالفت کی ہے اور عراق، لبنان اور فلسطین جیسے ملکوں نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے-

خود بحرین کے عوام نے بھی منامہ کانفرنس کی سخت مخالفت کی ہے- بحرینی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کر کے منامہ کانفرنس اور سینچری ڈیل کو فلسطینیوں سے غداری قرار دیا ہے-

سینچری ڈیل کے مطابق بیت المقدس صیہونی حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا، فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے وطن واپس لوٹنے کا حق نہیں ہو گا اور صرف غزہ اور غرب اردن کے محدود علاقوں پر ہی فلسطینیوں کا اختیار ہو گا

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button