ایرانفلسطینمشرق وسطی

فلسطین کی تحریک مزاحمت کی مکمل کامیابی تک ایران کی حمایت

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینوں کی تحریک مزاحمت کی مکمل کامیابی تک اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت جاری رہے گی۔

علی شمخانی نے منگل کے روز تہران میں فلسطین کی تحریک حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی امنگوں کی حمایت اسلامی انقلاب کے اصولوں میں سے ہے اور فلسطین کی تحریک مزاحمت کی مکمل کامیابی تک ایران کی جانب سے حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انھوں نے سینچری ڈیل سازشی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے عزم و ارادے کے منافی کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

علی شمخانی نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے حکمراں آج صیہونی دشمن سے جا ملے ہیں اور وہ مسلمانوں کا خون بہانے کے لئے امریکہ و اسرائیل سے فوجی مشیروں کی مدد لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی و کامیابی کا واحد ذریعہ استقامت ہے۔

اس ملاقات میں صالح العاروری نے بھی فلسطینی عوام کی مدد و حمایت پر ایران کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطینی عوام پر صیہونی وحشیانہ جرائم کا کوئی خوف نہیں ہے اور وہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button