عربیورپ

قطر میں طالبان کے ساتھ امریکہ کے مذاکرات میں تعطل

طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ قطر میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا عمل روک دیا گیا۔

کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں امریکی سفارتکاروں اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں اور دو روز کے بعد یہ مذاکارت ہفتے کو دوبارہ شروع ہوں گے۔

اس ترجمان نے کہا کہ دوحہ مذاکرات میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے مسئلے پر خاص طور سے گفتگو ہوئی۔

کہا جاتا ہے کہ مذاکرات میں یہ تعطل، امریکی حکام سے امریکی سفارت کاروں، اور طالبان لیڈروں سے طالبان کے نمائندوں کے صلاح و مشورے کی بنا پر پیدا ہوا ہے۔ قطر میں یہ مذاکرات پیر کو شروع ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ طالبان نے اب تک افغانستان کی حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی آمادگی ظاہر نہیں کی ہے تاہم طالبان کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ قطر مذاکرات کے نتیجہ خیز واقع ہونے پر طالبان، افغان عوام سے بھی مذاکرات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button