بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی مملکت کا قیام ہے۔
بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے سیکریٹری جنرل اورایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور حسین امیرعبداللہیان نےفلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی قرارداد کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اقدام کو فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا۔
حسین امیرعبداللہیان نےقرارداد کو بھاری اکثریت سے ووٹ دینے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل کے حالیہ اقدام کو فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ایک اہم قدم قرار ےدیتے ہوئےکہا کہ یہ بات تمام ممالک کےعلم میں ہے کہ خطے اور یورپ کی بدامنی اور عدم استحکام کا سبب صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی عوام کے قتل عام کا تسلسل اور اس سرزمین پر قبضہ کرنا ہے.
ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ سے بھی مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے ریفرنڈم کے منصوبے کی حمایت کر کے عالم اسلام کے اس اہم مسئلہ کے حل کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھائیں.
حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اس مسئلہ کا واحد حل بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنا ہے اور صہیونی حکومت جو یہودی مذہب کا مذاق اڑا رہی ہے خطے کے مستقبل میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔