فلسطینمشرق وسطی

اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق سعودی اقدامات پر فلسطینیوں کی برہمی

مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں نے اس سعودی؛ نامہ نگار کو مسجد الاقصی سے باہر نکال دیا جو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں نامہ نگاروں کی ایک ٹیم کے ساتھ بیت المقدس گیا تھا۔

فلسطینیوں نے نامہ نگاروں کی اس ٹیم کی جانب سے صیہونی وزیراعظم نتن یاہو اور اسرائیل کے وزیر انٹیلیجینس یسرائیل کیٹس کے ساتھ ملاقات نیز مقبوضہ فلسطین کی پارلیمنٹ کے معائنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ کی ٹیم کو مسجد الاقصی کے بجائے یہودیوں کی عبادت گاہ میں ہونا چاہئے۔

فلسطین کی تحریک حماس نے بھی صیہونی حکومت کی دعوت پر عرب ملکوں کے ذرائع‏ ابلاغ کے وفود کے دوروں کی مذمت کرتے ہوئے ان دوروں کو فلسطینیوں کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے کی مانند قرار دیا ہے۔

عراق کی صحافتی یونین نے بھی ان دوروں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات کی برقراری کے خلاف ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button