دنیا

مسلح افواج کی وفاداری پر وینزوئیلا کے صدر کا خراج تحسین

وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے قانونی حکومت سے مکمل وفاداری کا ثبوت پیش کرنے پر ملک کی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی ایما پر حالیہ بغاوت کی کوشش کے دوران قانونی حکومت کے لئے مکمل وفاداری کا ثبوت پیش کرنے پر مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے-

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ ہم کوئی کمزور اور بے بس ملک نہیں ہیں ہمارے پاس فوجی طاقت ہے جو ملک کی سلامتی اور قومی دفاع کی محافظ ہے اور یہ فوج ہمیشہ وفادار رہی ہے اور اس نے کبھی بھی غداری نہیں کی ہے-

وینزوئیلا کے صدر نے کہا کہ فوج اپنے ملک کے عوام، قومی سلامتی، ملکی آئین اور ارضی سالمیت کے دفاع کی ذمہ دار ہے اور وہ اپنا فریضہ اچھے طریقے سے انجام دیتی ہے-

انہوں نے ملک کی مسلح افواج سے کہا کہ وہ امریکا کی ممکنہ فوجی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button