شاممشرق وسطی

مغربی ممالک شام کے اتحاد کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں نے شام کے عوام کی یکجہتی اور معاشرتی رواداری کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک شامی سماج میں پائے جانے والے تنوع کو نفرتوں میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باہمی گفتگو اور ڈائیلاگ کو فروغ دے کر مغرب کے اس حربے کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔شام کے صدر نے دشمنوں کی جانب سے عرب نیشنل ازم اور مختلف طرح کی انتہا پسندانہ اصطلاحات کو شامی سماج میں رواج دینے کی بابت بھی سخت خبر دار کیا۔صدر بشار اسد نے عوامی مشارکت میں اضافے کو ملکی ترقی و پیشرفت اور ہمہ گیر قومی بیانیے کے حصول کی بنیادی شرط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت طے شدہ قوانین اور ضابطوں کے تحت ڈی سینٹرلائزیشن کا عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button