سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن میں صوبے حجہ کے السودہ اسکول پر بمباری کر دی۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے حجہ میں السودہ اسکول پر بمباری کے علاوہ اس صوبے کے مختلف علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ادھر صوبے صعدہ کے علاقے رازح کے بعض دہی علاقوں پر سعودی اتحاد نے راکٹ حملے کئے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمعرات کو بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں نے الحدیدہ کے علاقے حیس کو شدید حملے کا نشانہ بنایا اور ہل الاتحاد کے قریب رہائشی علاقوں پر حملہ کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھے ہوئے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ تاہم یمن کے تمام تر محاصر کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور یمن کی جنگ، سعودی سرحدوں کے اندر بھی جاری ہے۔