انسانی حقوقایشیافلسطینمشرق وسطییورپ
غزہ پر اسرائیل کے ہوائی حملوں میں 20 افراد شہید اور 65 زخمی ہوگئے
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے غزہ پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 29 افراد شہید اور 65 زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ عرب ممالک خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق غزہ میں طبی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ ہوائی حملوں میں 29 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی جنگی طیارون کی بمباری کے نتیجے میں 65 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی بربریت کے جواب میں فلسطینی کیم زآحتمی تنظیموں نے بھی مقبوضہ علاقوں پر راکٹوں کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔