پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا کے امن کے لئے تمام تر کوششوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔
اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زوردیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مختلف امور پر مشاورت کا تسلسل تھا جس میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان باہمی اور خطہ کے امور پر تفصیلی بات ہوئی۔
عمران خان نے اس دورے میں روضہ رسول(ص ) پر حاضری دی۔