جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دباؤ میں ملائشیا کا اہم سرکاری دورہ منسوخ کردیا ہے اس اجلاس میں اب پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق منسوخی سعودی عرب کے دباؤ کی وجہ سے عمل میں لائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے 6 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائشیا کی تصدیق کی تھی اور پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنربھی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائشیا کی تصدیق کرچکے تھے۔ ملائشیا اجلاس میں انڈونیشیا، پاکستان، ایران، قطر اور ترکی کے سربراہان مملکت کے علاوہ 450 رہنما ، اسکالرزاور مذہی شخصیات شرکت کریں گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close