افغانستانایشیا

عبداللہ عبداللہ کے بیان پر اشرف غنی کی ٹیم کا ردعمل

افغانستان کے صدر اشرف غنی کی انتخابی ٹیم کے نائب سربراہ نے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو نتائج کا اعلان کرنے دیں

امراللہ صالح نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کی ذمہ داری افغانستان کے خود مختار الیکشن کمیشن کی ہے ۔ انھوں نے اشاروں میں اشرف غنی کو انتخابات میں کامیاب قرار دیا اور کہا کہ انتخابی امیدواروں اور ان کی ٹیموں کو چاہئے کہ وہ ملت افغانستان کے فیصلے کا احترام کریں اور قانون پر عمل کریںاس سے قبل افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے اپنی پارٹی کو انتخابات میں کامیاب قرار دیا اور کہا کہ یہ ٹیم آئندہ حکومت تشکیل دے گی۔ عبداللہ عبداللہ نےاگرچہ تاکید کی ہے کہ وہ انتخابی کمیشن کے ذریعے نتائج کے اعلان کا انتظار کریں گے تاہم یہ بھی کہا کہ ان کی ٹیم نے حکومت تشکیل دینے کے لئے لازمی ووٹ حاصل کر لئے ہیں۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو نتائج کے اعلان سے پہلے خود کو کامیاب کہنے کا حق نہیں ہے۔افغانستان کے صدارتی انتخابات سنیچر کو ہوئے تھے ۔ محمد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سمیت انتخابات میں تیرہ امیدوار میدان میں تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button