ایشیاپاکستان

پاکستان: داتا دربار پر حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کر لی

پاکستان کے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور کی ایک درگاہ پر خود کش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ جماعت الاحرار نے قبول کر لی ہے۔

لاہور کے داتا دربار کے گیٹ پر بدھ کی صبح ہونے والے خودکش حملے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت گیارہ افراد جاں بحق اور پچیس دیگر زخمی گئے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ جماعت الاحرار کے ترجمان نے میڈیا دفاتر کو ٹیلی فون کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ گروہ، اس سے پہلے بھی پاکستان میں متعدد دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ جماعت الاحرار پاکستان میں شیعہ مسلمانوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button