ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

پاکستان کیلئے ایران گیس منصوبے کی جلد تکمیل ناگزیر

ایران پاکستان فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمن نے تہران چیمبرآف کامرس کے چیئرمین مسعود خوانساری کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تجارت کی سطح ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو جلد5ارب ڈالرزتک ہوجائے گی۔

خواجہ حبیب الرحمن کا کہنا تھا کہ خطے میں توانائی کے شعبے میں اجتماعی تعاون کیلئے ایران کے ساتھ موجودہ گیس منصوبے کی جلد تکمیل ناگزیر ہے کیونکہ ایرانی گیس منصوبہ 750ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی صلاحیت رکھتا ہے لہٰذااس منصوبے کو تیزی کی بنیاد پر 24مہینوں میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکاری چینل کا فقدان تجارتی تعلقات کی توسیع کی اہم رکاوٹ ہے جس کو دور کرنے کیلئے اب عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

خواجہ حبیب الرحمن نےکہا کہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کو بارڈر سسٹم اور مقامی کرنسی میں لین دین کرنا ہو گا، گوادر اور چابہار بندرگاہیں تجارتی تعلقات کو فروغ دینےمیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تجارت میں اضافے کیلئے پاکستان ایران کو گندم ، چینی ، چاول اور پھلوں کی برآمد میں اضافہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button