دنیایورپ

پیرس میں احتجاجی مظاہرہ

بلیک جیکٹ سے موسوم سیکڑوں افریقی پناہ گزینوں نے پیرس میں مظاہرہ کر کے فرانس میں ان کی رہائش کا جواز دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

فرانس میں رہائش پذیر تقریبا تین ہزار افریقی پناہ گزینوں نے، جنھیں بلیک جیکٹ تحریک سے موسوم کیا گیا ہے، جمعے کے روز پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فرانس میں رہائش کا پرمٹ جاری کئے جانے اور فرانسیسی وزیر اعظم سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔

فرانس میں احتجاجی مظاہرے کا یہ سلسلہ یلو جیکٹ تحریک کے بعد شروع ہوا ہے۔

ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت اور امیروں سے ٹیکس میں کٹوتی کے خلاف یلو جیکٹ تحریک سترہ نومبر دو ہزار اٹھارہ کو شروع ہو ئی تھی جو روز بروز وسیع تر ہوتی چلی گئی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button