دنیایورپ

چین میں کورونا وائرس سے 25 ہلاک نئے سال کی تقریبات منسوخ

رویٹرز کے مطابق بیجنگ کے ادارہ ثقافت و سیاحت نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کو لگام دینے کے لئے بیجنگ کے تمام بڑے اجتماعات منجملہ پچیس جنوری سے آٹھ فروری کے دوران نئے سال کی ہونے والی تقریبات کو کینسل کر دیا گیا ہے۔

اس مہلک بیماری کے چین میں پھیل جانے کے بعد بعض ممالک نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

چین کی وزارت نقل و حمل نے بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر صوبہ ہوبی کے مرکز ووہان اور بعض دیگر شہروں کی جانب سفر پر پابندی لگا دی ہے اور ان شہروں کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ شہر سے باہر نہ نکلیں۔ چین میں کورونا نامی مہلک وائرس اب تک 25 افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ ساڑھے پانچ سو سے زائد بھی متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button