پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے چیک پوسٹ کے قریب کھڑے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔