عراقمشرق وسطی

کرکوک میں تین داعش دہشتگرد ہلاک

عراقی ذرائع کے مطابق داعش کے ان تینوں دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی کے خصوصی سیکورٹی دستوں نے ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔اس کاررائی کے دوران سات دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے کچھ عناصر اس ملک کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور گاہے بگاہے دہشتگردانہ اقدامات کرتے رہتے ہیں۔امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں کی مالی و فوجی مدد سے وجود میں آنے والے داعش دہشتگرد گروہ نے دوہزار چودہ میں عراق پر حملہ کر کے شمالی و مغربی عراق کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا اور بے پناہ جرائم کا ارتکاب کیا۔ اس کے بعد عراق نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایران سے مدد کی اپیل کی ۔عراقی فوجیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دوہزار سترہ کو داعش کے آخری ٹھکانے راوہ شہر کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ صوبہ الانبار کے اس شہر کی آزادی کے بعد عراق سے داعش کا خاتمہ ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button