ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سانحے پر پاکستان کی حکومت اور دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں خاص طور سے پاکستان میں امن و استحکام، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور امید کی جاتی ہے کہ پاکستان کی حکومت اور قوم، اتحاد و یکجہتی کا تحفظ کرتے ہوئے مخالفین اور علاقے کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے کی جانب سے بھی جاری کئے جانے والے بیان میں کوئٹہ کے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔