
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ ایران اضافی پروٹوکول پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ 13 سال کے مذاکرات کے بعد وجود میں آیا جس کے ایک ہفتہ بعد سکیورٹی کونسل میں قرارداد 2231 منظور کی گئی ۔