اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر (اے سی ان اچ) کے اجلاس میں کہا کہ اس خطرناک وائرس پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے قومی سطح پر جو مہم شروع ہوئی ہے وہ انتہائی اہم ہے –
انہوں نے کہا کہ جو اعداد شمار سامنے آئے ہیں ان کے مطابق ایران نے کورونا بیماری کے عروج کے زمانے کو عبور کر لیا ہے –
صدر روحانی نے مسلح افواج کے میڈیکل کے شعبے کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے سرگرم ہو جانے کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فرمان نے ملک اور عوام کی بہت بڑی مدد کی ہے –
ڈاکٹر روحانی نے حفظان صحت سے متعلق ہدایات اور سفارشات پرعمل درآمد پر تاکید کی اور کہا کہ وزارت داخلہ اور صحت کے کارکن منگل سے شہروں کے باہر کی شاہراہوں پر لوگوں کا چیک اپ کریں گے- صدر روحانی نے اطمینان دلایا کہ ایران کے عوام اور حکام باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کورونا کو شکست دے دیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر (اے سی ان اچ) کے اس اجلاس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سبھی صوبوں کے گورنر بھی موجود تھے۔