لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر طرطوس کے عوام ، اپنے ہاتھوں میں بشار اسد کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور امریکہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
شامی مظاہرین نے اپنے ملک اور حکومت کے خلاف واشنگٹن کے دشمنانہ اقدامات کی سخت مذمت کی۔ گذشتہ دنوں بھی شام کے صوبہ حماہ، لاذقیہ اور درعا کے عوام نے بشار اسد اور استقامتی محاذ کی حمایت میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی تھیں۔
بشار اسد حکومت کے خلاف شامی عوام کو اکسانے اور اس ملک میں بدامنی پیدا کرنے کے لئے بعض مغربی ممالک اور امریکہ کے دشمنانہ اقدامات میں مزید تیزی آگئی ہے۔